Featuredپنجاب

غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگ کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور پوری ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں محسن نقوی نے منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے گینگر کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دے دیا۔مکہا تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیا کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔ منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں۔ اُن کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔

وزیر داخلہ نے بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم جبکہ غیرملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔ اجلاس میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا

وزیرداخلہ نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کا بھی حکم دے دیا۔ کہا ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہر اقتدار میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز بھی فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد سیف سٹی کے نظام کو لاہور سیف سٹی کی طرز پر جدید تقاضوں سے لیس کرنے کا بھی عندیہ دیا، کہا اسلام آباد میں تھانوں کی حالت کو بہتر کررہے ہیں، چند مہینوں میں اچھے نتائج ملیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close