Featuredاسلام آباد
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم پاکستان مقرر کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے نائب کے طور پر اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اس نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی۔
سابق وزیر خزانہ رہنے والے ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار موجودہ حکومت میں وزیر خارجہ بھی ہیں