کراچی کے بجلی صارفین پر بھی بجلیاں گرانے کی تیاری ہوگئی۔ کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مانگ لی۔
کے الیکٹرک کی طرف سے جولائی 2023 تا مارچ 2024 تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں 8 ماہ کا اضافہ مانگا ہے۔
کے الیکٹرک کی درخواست میں صرف 2 ماہ کا ایف سی اے منفی لکھا گیا ہے۔ 7 ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے۔ دو ماہ کے لیے صرف 29 پیسے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا۔