Featuredپنجاب

آئین میں ڈپٹی پرائم منسٹر کی کوئی پوسٹ نہیں،جاتی امرا میں ہوگی،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کےآئین میں ڈپٹی پرائم منسٹرکی کوئی پوسٹ نہیں،جاتی امرا کےآئین میں ڈپٹی پرائم منسٹرکی پوسٹ ہو گی،حکومت کو اپنی پالیسز پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

راولپنڈی میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نےعدالت کےباہرمیڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ کل پہلی تاریخ ہےیہ دو مہینے بڑے اہم ہیں،اگرکوئی مجرم ہے تو اسے سزا دی جائےجوبےگناہ ہےانہیں رہا کریں،مذاکرات سےمتعلق شبلی فرازسےپوچھیں کیونکہ اسے نامزد کیا گیا ہے،حالات خراب سےخراب ترہورہےہیں ججزکولفافوں میں پاؤڈربھیج رہے ہیں۔

اس سےقبل سانحہ 9 مئی کےمقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے 15مئی تک ملتوی کردی گئی ہے،جج ملک اعجازآصف کےرخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

شیخ رشید،راشد شفیق،زین قریشی،راجہ بشارت سمیت متعدد ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close