Featuredاسلام آباد

قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی تب ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے اجراء پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 19 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔ آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے،ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں، اللہ نے معیشت بہتر بنانے کا موقع دیا، پوری جان لڑا کر ملک کو معاشی ترقی دلائیں گے۔

شہبازشریف نے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی، کہا آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی تب ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے، اسی جذبے سے درست سمت میں محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوش حالی کا دور جلد آئے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close