Featuredدنیا

ہرات میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ 6 افراد شہید

افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

مغربی افغانستان میں مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد  شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ بات حکومتی ترجمان نے بتائی جب کہ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ واقعہ میں شیعہ برادری کو ہدف بنایا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانی نے کہا کہ ہرات صوبے کے ضلع گزارا میں مقامی وقت کے مطابق تقریبا رات 9 بجے ایک نا معلوم مسلح شخص نے ایک مسجد میں شہری عبادت گزاروں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ 6 شہری شہید کردیے گئے اور ایک زخمی ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close