Featuredاسلام آباد
مزدور ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے : حافظ حمد اللّٰہ
مزدوروں کے حقوق پر ڈاکا زنی کے ذریعے عیاشی کا بندوست کیا
اسلام آباد: پاکستان میں مزدوروں کے نام پر سب سے زیادہ استحصال مزدوروں کا ہو رہا ہے ۔
لیبرڈے کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ یکم مئی کو مزدور ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے۔ آج بھی مزدور نان شبینہ کے لیے نحیف و نزار جسموں کے ساتھ پسینے میں شرابور ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے نام پر ارب پتی طبقہ بچوں کے ساتھ پکنک منانے میں مصروف ہے، اسلام ہی نے مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں مزدوروں کے حقوق پر ڈاکا زنی کے ذریعے عیاشی کا بندوست کیا جا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر واقعی حکومت مزدوروں کے ساتھ مخلص ہے تو آج ہی سے ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمے لے، پاکستان میں مزدوروں کے نام پر سب سے زیادہ استحصال مزدوروں کا ہو رہا ہے ۔