Featuredپنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

لاہور: امریکا غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی اور پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عمل کرانے پر وزیرِ اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں دلچسپی قابل ستائش ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت اور آئی ٹی شعبے میں امریکا کے اشتراک کا خیرمقدم کریں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام کو معیاری تعلیم، صحت، سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی، عوام کو بنیادی حقوق اور ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close