Featuredسندھ

سندھ پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ اور دفاتر قائم ہونے کا انکشاف

آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق ویلفیئر کے نام پر سندھ پولیس کو دی ہوئی زمینوں پر پیٹرول پمپ اور دفاتر قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں پولیس ویلفیئر کے نام پر تھانوں میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس کی تفصیلات حاصل کرلی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی تفصیلات میں سندھ پولیس کو دی گئی زمین پر صوبے بھر میں 4 پیٹرول پمپ، 1397دکانیں بنائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 338فلیٹ، 37گودام اور 162دفاتر سندھ پولیس کی زمین پر بنائے گئے،صوبے بھر میں کل 32مقامات پر کمرشل سرگرمیاں چل رہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ضلع کیماڑی میں ایک پیٹرول پمپ اور 6دکانیں تعمیر کی گئیں، کراچی سٹی میں 304دکانیں، 66فلیٹس،8گودام اور 62دفاتر تعمیر ہیں ،ضلع وسطی میں 70دکانیں، ملیر میں ایک پیٹرول پمپ پولیس کی زمین پر قائم ہے۔

حیدرآباد میں ایک پیٹرول پمپ، 247 دکانیں، 271 فلیٹ، 29 گودام اور 100 دفاتر شامل ہیں، جب کہ دادو 51 ، بدین 4 اور میرپور خاص میں 57 دکانیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوابشاہ 169،سکھر 117، خیرپور 121 دکانیں قائم کی گئی، گھوٹکی 70 ،لاڑکانہ 62 ،کشمور 27، جیکب آباد 92 دکانیں قائم کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد دکانداروں کو دکا نیں خالی کرنے کا کہا گیا تھا، دکانداروں نے نوٹسز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور سپریم کورٹ نے معاملہ سندھ ہائیکورٹ کو بھیجا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں پولیس کی زمین پر 32 مقامات پر کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں، کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، دادو، بدین، میرپور خاص، نوابشاہ، خیرپور،گھوٹکی، لاڑکانہ،کشمور اور جیکب آباد میں بھی سندھ پولیس کی زمین پر کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close