Featuredدنیا

پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب

لندن: صادق خان نے 43 فیصد ووٹ حاصل کیے اور تیسری مرتبہ میئرلندن منتخب ہوگئے جبکہ کنزرویٹو پارٹی کے سوسان ہال کو واضح مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

صادق خان اس سے قبل 2021 اور 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران لندن کے تمام 14 حلقوں میں صادق خان کو کامیابی ملی، جن میں ٹوری کی دو حلقے بھی شامل ہیں۔

لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان نے 43 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف ٹوری کے سوسان ہال کو 33 فیصد ووٹ ملے اور ووٹنگ کی شرح کے مطابق لیبر پارٹی کو کنزرویٹو پارٹی کے 2.5 فیصد ووٹ بھی منتقل ہوگئے ہیں۔
لندن کے میئر کے لیے انتخاب میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 40.5 فیصد رہا جوکہ 2021 کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم ہے، صادق خان نے لیمبیتھ اینڈ ساؤتھ وارک، برنیٹ اینڈ کیمڈین، سٹی آف لندن اینڈ ایسٹ، میرٹن اینڈ وینڈرز ورتھ، گرینیچ اینڈ لیویشام، اینفیلڈ اینڈ ہیرینگے اینڈ نارتھ ایسٹ میں باآسانی کامیابی سمیٹی جہاں سے 2021 میں بھی ان کی فتح ہوئی تھی۔

برطانیہ میں جاری بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم سوناک کی کنزرویٹو پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا ہے جہاں اب تک اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اب تک لیبر پارٹی نے ایک ہزار 132 سیٹیں، لبرل ڈیموکریٹس 520 اور حکمران جماعت کنزرویٹو 509 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 228 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں، گرین پارٹی 179 اور 48 نشستیں آر اے کو ملی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close