Featuredاسلام آبادتجارت

بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

اسلام آباد: بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کردی

درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں کی گئی ہے، نیپرا 17 مئی کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے جس میں آپریشنز اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close