Featuredاسلام آباد

بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بشری بی بی کو بنی گالا سب جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔ جیل حکام نے سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے بھی جیل منتقل نہ کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close