ملک میں عالمی منڈی کے زیر اثر سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 686 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 75 روپے ہوچکی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2312 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونےکی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی اورسونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔