Featuredاسلام آبادسندھ

حکومت وکلاء پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے : سندھ بار کونسل

پولیس کا وکلاء پر بہیمانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار

کراچی: سندھ بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

سندھ بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ لاہور میں وکلاء پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

سندھ بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت وکلاء پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

اعلامیے میں کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ وکلاء پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی لاہور واقعے کی مذمت کی اور کل 9 مئی کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کا وکلاء پر بہیمانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ بار وکلاء برداری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close