Featuredاسلام آباد

سانحہ 9 مئی: ناپاک منصوبہ افواج پاکستان، سپہ سالار کیخلاف بغاوت تھی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباشریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا ناپاک منصوبہ افواج پاکستان،سپہ سالار کیخلاف بغاوت تھی۔ عوام کے اتحاد سے مذموم منصوبہ دفن ہوگیا۔

پارلیمینٹ ہاؤس میں منعقدہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت کی گئی،9مئی پاکستان کے عوام کو تقسیم کرنے او رلڑانے کی سازش تھی،مذموم منصوبہ بغاوت کے ذریعے خانہ جنگی پھیلانا تھا، مئی آئین کو دفن،فرد واحد کی بادشاہی قیام میں لانے کا مذموم منصوبہ تھا مگر عوام کے اتحاد سے 9مئی کا مذموم منصوبہ دفن ہوگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کوشہداء کی قبروں،ہیروزکی توہین کی گئی، کبھی دشمن کوبھی اس طرح کی حرکت کرنے کی جرأت نہیں ہوئی، منظم بغاوت کی پوری طرح منصوبہ بندی کی گئی، جتھوں کو بتایا گیا تھا کہ کس جگہ جاکر حملہ کرنا ہے، مکروہ کردار اور چہرے پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ فسادی بغیر سوچے سمجھے اپنی ذات کیلئےحملہ آورہوئے، قانون نے فسادیوں کواپنی گرفت میں لیا، سیاستدان کڑےامتحانات سے گزرے ہیں،حملے کرنے والے چاہتے ہیں اس پر جھوٹ کاپردا گرادیاجائے۔ یہ ڈھٹائی کے ساتھ قوم کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانا چاہتےہیں، بغاوت کامنظم پروگرام بنانے والے آج تک9مئی کو جھٹلاتے ہیں، جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چبھتا ہوا سوال ہے9مئی کے ذمہ داروں کو سزاکیوں نہیں ملی؟ کیاوجہ ہے 9مئی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاسکا، کیاامریکااوربرطانیہ میں فسادیوں کوسزائیں نہیں دی گئیں؟ کیا امریکا، برطانیہ میں فسادیوں کو کھلی چھٹی دی گئی؟ کوئی ملک اپنے ہیروز، شہداء کیخلاف بدترین زبان برداشت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن تھا، مئی کوشہداء اور غازیوں کی یادگاروں پرخوفناک حملے کیے گئے، اپنےشہدا، ہیروز،ان کے اہل خانہ کوقیامت تک یادرکھیں گے۔ پارلیمنٹ کی عمارت سے قوم کو یکسوئی، اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس گھناؤنے کردار نے ملک میں تقسیم کو اس نہج پرپہنچایاہے، سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف منظم پروپیگنڈا کیا جارہاہے، ان کی فارن فنڈنگ کے تانے بانے ملک سے باہر ملتے ہیں، پاکستان کی معاشی شہ رگ کاٹنے کیلئے خطوط لکھے گئے، پاکستان کیخلاف دنیا بھر میں لابنگ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close