Featuredاسلام آباد

آئی کیوب قمر سے لی گئی سورج کی پہلی تصویر موصول

ترجمان سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آئی کیوب قمر سے لی گئی سورج کی پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی کیوب قمر نے 7 روز کے بعد چاند کے مدارسے لی گئی پہلی تصویر بھیج دی ہے ،ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایاآئی کیوب کا خلاء میں پہنچنے پر کیمرے کا رخ سورج کی طرف تھا،اس کے بعد آئی کیوب نے چاند کے مدار سے تصاویر لیں، چاند کے مدار سے بھی پہلی تصویر آئی کیوب سے لی گئی۔

icube qamar moon image

پاکستان نےآئی کیوب قمر 3 مئی کو چین کے چانگ ای 6 کے ہمراہ رروانہ کیا تھا جو 8 مئی کو چاند کے مدار میں پہنچ گیا۔ پاکستانی سیٹلائٹ نے اپنی روانگی کے ساتویں دن پہلی تصاویر بھی بھیج دیں۔ آئی کیوب قمر چھ ماہ تک چاند کے مدار میں رہے گا اور روزانہ 2 چکر کاٹے گا۔

چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی میں باقاعدہ تقریب سجا کرآئی کیوب قمر سے آنے والی تصاویر پاکستانی کور ٹیم اور سفیر کو دی گئیں۔ چینی نیشنل اسپیس ایجنسی میں موجود پاکستانی کور ٹیم میں ڈاکٹر قمر الاسلام، ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر ریحان شامل ہیں۔

آئی،کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60ہزارسے4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔

icube qamar moon image 2

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close