Featuredاسلام آباد

کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ حکومت غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت گندم کی طلب و رسد اور وفاقی حکومت کے خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم شفاف اور مؤثر طریقے سے خریدے۔

متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں کرائی گئی؟وزیراعظم نے پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی، افسروں کو گندم خریداری میں ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور صاف شفاف گندم خریداری کے لئے ٹیکنالوجی استعمال،موبائل فون ایپ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہبازشریف نے حکام کو خبردار کردیا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close