Featuredکشمیر

ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز کا قافلہ مظفرآباد کی حدود میں داخل

آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے چوتھے روز سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت انٹرنیٹ سروس بند ہے ۔ مختلف مقامات سے راستوں کو بند کرکے بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف ہڑتال و احتجاج جاری ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کےلیے رینجرز کی نفری بھی دارالحکومت مظفرآباد کی حدود میں داخل ہوگئی۔

شوران کے مقام پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ پولیس نے منتشر کرنے کےلیے شیلنگ کردی، ہنگامہ آرائی کے بعد رینجرز کی گاڑیاں واپس برار کوٹ کی جانب موڑ دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، کمشنر پونچھ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں حکومتی کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں تاہم چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں اور مظاہرین نے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے گھروں کو جانے سے انکار کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close