کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری
وفاقی حکومت نے کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اجلاس میں کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس میں ہدایت دی۔ جلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ کشمیری قیادت اور اجلاس شرکاء نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، کمشنر پونچھ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں حکومتی کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں تاہم چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں اور مظاہرین نے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے گھروں کو جانے سے انکار کردیا ہے۔