لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ قتل کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں نےفوادچوہدری کی عبوری ضمانت پرسماعت کی،درخواست گزار کےوکیل نےموقف اختیارکیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمہ درج کیا گیا۔
ٹرائل کورٹ نےعدم پیروی کی بنیادپرضمانت خارج کی،قانون کےمطابق عبوری ضمانت ملنامیرا حق ہے،سرکاری وکیل نےضمانت کی مخالفت کی اوراستدعاکی عبوری ضمانت خارج کی جائے،عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ضمانت کنفرم کردی ۔