وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار کی آزاد کشمیر میں حالات خراب کرنے کی سازش ناکام ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت نوٹس نے ہمیں بڑے سانحے سے بچا لیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کشمیر سےمتعلق دشمن قوتوں اور تحریک انتشارکا ایجنڈا ایک تھا، وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا کرمعاملہ حل کر دیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک سزا یافتہ قیدی روز جیل سے نیا بیان دیتا ہے، جس شخص کے قول و فعل میں تضاد ہو اس کے کسی خط یا بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی تسلیم کریں کہ وہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سزا یافتہ قیدی جیل سے روز نئے بیانات دیتا ہے، کبھی آئی ایم ایف تو کبھی آرمی چیف کو خط لکھنے کا کہا جاتا ہے، جس کے قول و فعل میں تضاد ہو اس کے کسی خط کی وقعت نہیں۔ انہوں سوال کیا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں ہوتا؟ علیمہ خان، عظمیٰ اور نورین خان کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں۔