محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے گرمی میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نےملک کےوسطی اورجنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنےکی پیشگوئی کردی،بلوچستان کےوسطی اضلاع میں شام اوررات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کرم،دیر اور سوات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہےگا،شام کےوقت خاران،قلات،خضدار،مستونگ،زیارت اور کوئٹہ میں بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونےلگا،آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈکیا جائےگا،موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ سے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،آئندہ ہفتے بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے،شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں،۔