Featuredاسلام آباد
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دورکنی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد منگل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بدھ کو عدالت عالیہ کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا جس کے مطابق عمران خان کی درخواست ضمانت 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔
مزید تفصیل کے لئے پیج ریفریش کریں