Featuredسندھ

گرمی کی شدید لہر، مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 اسپیلز کی پیش گوئی

ملک کے کئی شہروں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ سورج آگ برسانے لگا۔

این ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے تین اسپیل آنے کا الرٹ جاری کر دیا ۔ حکام کے مطابق آج سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان جبکہ جون میں پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

جون کے پہلے 10 دن میں ہیٹ ویو کے تیسرے اسپیل کی پیش گوئی بھی کر دی گئی، حکام کے مطابق ہیٹ ویو کا پہلا اسپیل دو سے تین دن اور دوسرا چار سے پانچ دن تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی دادو میں ریکارڈ کی گئی ۔ جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری کو چھوگیا ۔ جیکب آباد 47، سکھر، روہڑی، موہنجو داڑو، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اور ڈی جی خان میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال دینے والوں نے آج بھی آج بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close