Featuredاسلام آباد

صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہم کی جائے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعتی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے۔

وزیر اعظم نے صنعتی شعبے کے لئے ٹیرف ریشنلائزیشن کے حوالے سے حکمت عملی فی الفور تیار کرنے کی ہدایت کی، صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ اور ملک میں موجود پیداواری استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش اور اقدام اٹھائے جائیں گے، بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکا کو صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی و گیس کے نرخوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close