Featuredپنجاب

لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےلینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا،وزیراعلی نے ڈیجیٹلائزیشن کیلئےضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی اورمینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ کی بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی گئی،پنجاب اربن لینڈ سسٹمز ان ہانسمنٹ پراجیکٹ پر بھی بریفنگ دی ورلڈبینک کےتعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔

پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی اور مینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ کی بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی گئی، پنجاب کے تمام موضع جات کی آنربیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائیگی، پارٹیشن آف لینڈ اور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنایا جائیگا۔

گورنمنٹ ہرطرح سے کلیئر پراپرٹی کو گرین ڈیکلیر کریگی،ایشوز والی زمین کو ییلو اور ریڈ ڈیکلیئرکیا جائیگا، مشترکہ کھاتے کا سسٹم ختم کرنےکی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائیگا۔

ہرخریدارکوعلیحدہ پراپرٹی نمبرملنےسے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی،فردملکیت اور انتقال اراضی کےسسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کرکے آسان بنایا جائیگا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اوور سیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا جائزہ لیا گیا، اوور سیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن اور رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close