Featuredاسلام آباد
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیےمقرر کردیں۔
چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کریں گے، 15مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی تھی۔
آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے،پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔