Featuredاسلام آباد
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ متوقع
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ اس کے علاوہ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے جس کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔
تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔