Featuredپنجاب

کرغزستان سے 140 طلبا لاہور پہنچ گئے

لاہور: بشکیک سے خصوصی پرواز کے ذریعے 140 طلبا وطن واپس پہنچے ہیں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ پر طلبا کو ریسیو کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحفاظت وطن واپس آنے والے طلبا سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے معلومات لیں اور مسائل پوچھے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبا قوم کے بچے ہیں، وزیراعظم نے اس واقعے کے فوری بعد پاکستانی طلبا کے تحفظ کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اللہ تعالٰی کا شکر ہےکہ یہ بچے بحفاظت وطن واپس آنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرغزستان میں موجود دیگر طلبا کو بھی پاکستان واپس لایا جائے گا، ہماری سب سے پہلی ترجیح پاکستانی طلبا کی بحفاظت وطن واپسی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انشاءاللہ کل مزید پروازوں کے ذریعے طلبا کو وطن واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور امیر مقام بھی کل کرغزستان جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close