مشہد: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا۔
سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش اور ایرانی قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اللہ کے فضل سے صدر اور ان رفقا بحفاظت واپس پہنچ جائیں گے۔
واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں ایرانی عوام حضرت امام علی رضا کے روضے پر جمع ہوگئے ہیں اور روضے پر ایرانی صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کےلیے دعائیں کیں۔
اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک کی انتظامیہ اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، ریاستی امور میں کوئی تعطل نہیں آئے گا۔