ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر پاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان
پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے۔ ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اچھی خبر کی امید تھی،افسوس ایسا نہیں ہوا، عظیم ایرانی قوم اپنی روایتی ہمت کے ساتھ اس سانحہ پر قابو پالےگی۔ حکومت، عوام کی طرف سے ایرانی قوم سے تعزیت، اظہارہمدردی کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کوجنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدرکے معاون نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ کی موت کی تصدیق کردی۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تقریباً 14 گھنٹے بعد ریسکیو ٹیموں کو ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔
ایرانی صدرکے معاون نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ سمیت سوار تمام افراد کی موت کی تصدیق کردی۔ ہیلی کاپٹر میں ایرانی وزیر خارجہ امیرعبد الہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدر کے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔