کراچی میں ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی
کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے۔
جی ٹی وی کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ نے 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک کے امتحانات نہیں ہوں گے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی سے میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ نے 21اور 27 مئی کے درمیان ملتوی پرچے کا امتحان بعد میں لیا جائے گا۔
وزیرِ تعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحانات ملتوی کیے ہیں۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 28 مئی سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
خیال رہے گزشتہ روز ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی کی سفارش پر اسکی منظوری دی گئی تھی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔