Featuredتجارت

اوگرا نے گیس مہنگی کرنے سے انکار کرتے ہوئے دس فیصد سستی کرنے کی سفارش کردی

گیس صارفین کیلئے خوشخبری اوگرا نےدونوں کمپنیوں کے گیس مہنگی کرنے کے مطالبات ناجائز قراردیدیئے،سوئی ناردرن کمپنی کو یکم جولائی سے گیس دس فیصد سستی کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سےسوئی ناردرن کمپنی کو گیس 10 فیصد سستی کرنےکی سفارش کی گئی ہے،جبکہ نیا اوسط ٹیرف 179 روپے 17 پیسےکمی کے ساتھ 1636 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا

سوئی سدرن میں 4 فیصد کمی کے ساتھ ریٹ 1401 روپے 25 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیا گیا،سوئی ناردرن کمپنی میں کمی کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت سےمشاورت کے بعد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اوگرا کےمطابق سوئی ناردرن نےروپےکی شرح تبادلہ کے اثرات فی ایم ایم بی ٹی یو 862.61 روپےبتائے،اوگرا نے 580.59 پیسے کی منظوری دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close