Featuredاسلام آباد

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطورنائب وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے فہد شبیر اور شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔

عدالت نے سیکرٹری ٹو وزیر اعظم، اسحاق ڈار اور سیکرٹری کابینہ سے بھی جواب مانگ لیا۔ شیر افضل مروت کے وکیل ریاض حنیف راہی نے دلائل میں کہا کہ وزیر اعظم الیکشن کے ذریعے منتخب ہو کر آتا ہے جبکہ ڈپٹی وزیر اعظم ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے آتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر کی گنجائش نہیں۔ دو عہدے نہیں رکھ سکتے۔اس عدالت نے دو دو عہدوں سے متعلق واضح آرڈر کیا ہوا ہے۔ چیف کمشنر کے پاس بھی دوعہدے ہیں وہ کیس بھی چیلنج کیا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close