وزیراعظم شہبازشریف نے گندم درآمد کا اسکینڈل کی ذمہ داروں کے تعین کےلیے قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نگران دورحکومت میں گندم درآمد اسکینڈل انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی گئی، انکوائری کمیٹی نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔
سابق وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی محمد آصف کیخلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دیدی گئی۔ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی، فوڈ سیکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹرسہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ چند سالوں میں گندم کی شاندار پیداوار کے باوجود ملک میں گندم،درآمد کرنے سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئےگندم کی فوری خریداری کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔
کمیٹی وافر اسٹاک کے باوجود فروری 2024 کے بعدگندم درآمد کرنے، گندم درآمد کی اجازت، ایل سیز کھولنے کے ذمہ داریوں کاتعین کیا اور رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی تھی۔