Featuredاسلام آباد

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کی شہادت پر تعزیتی قرارداد منظور

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور تعزیتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات کو بڑا صدمہ قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سانحہ تبریز کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کابینہ ارکان نے ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر کی شہادت پر تعزیتی قرارداد بھی منظور کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی وفات سے گہرا صدمہ پہنچا۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ سید رئیسی شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے مخلص اور اعلیٰ خصوصیات کے مالک بھائیوں جیسے دوست کو کھو دیا۔ پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کی مضبوطی کیلئے صدر رئیسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close