Featuredپنجاب

مسلم لیگ ن کا پارٹی آئین پر نظرثانی اور ترامیم کرانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پرنظرثانی اور ترامیم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی آئین پرنظرثانی اورترامیم کیلِے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ آئینی ترامیم و نظرثانی کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی انوشےرحمان کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقررکردیا گیا،کمیٹی میں خواجہ سعدرفیق، اعظم نذیر تارڑ،خرم دستگیرخان،محسن رانجھا اوربیرسٹر ظفراللہ شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے پارٹی آئین پر نظرثانی و ترامیم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close