Featuredاسلام آباد

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وزارت عظمٰی کا دورہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔ ابوظہبی میں وزیراعظم شہباز شریف اور یو ای اے کے صدر محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی۔وزیراعظم پاکستانی اور یو اے ای کی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، اعلٰی حکومتی عہدیداروں اور اماراتی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر تجارت جام کمال اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close