Featuredسندھ

کے الیکڑک کی کراچی کیلیے بجلی 10.69 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی: کے الیکڑک نے2023 تا 2030  کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی

کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کردی۔
کے الیکڑک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ درخواست میں کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی۔ کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

کے الیکڑک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔ بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسشمن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔
بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close