Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کے آج پیش ہونے والے بجٹ کی سمری سامنے آگئی

خیبرپختونخواکےآج پیش ہونےوالےبجٹ کی سمری سامنےآگئی،دستاویزات کےمطابق خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق سے مختلف مدمیں سترہ سو چون ارب روپےملنےکا امکان ہے۔

دستاویزات کے مطابق حکومت کو وفاق سےمختلف مد میں 17 سو 54 ارب روپے ملنےکا امکان ہے،صوبے کے اخراجات 16 سو 54 ارب روپے ہونگے،صوبائی حکومت کا بجٹ100ارب روپےسرپلس ہوگا۔

دستاویزات کےمطابق دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئےحکومت کووفاق سے 108 ارب روپےملے گے،ونڈ فال لیوی کےمد میں حکومت کو 46 ارب روپے ملے گئے،رواں سال نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں وفاق سے 33 ارب روپے ملے گئے،این ایچ پی کے 78 ارب روپے سے زائد کے واجبات بھی ملنے کی توقع ہے۔

جاری دستاویزات کےمطابق ضم اضلاع کا بجٹ میں تنخواہوں کیلئے630 ارب روپے مختص کئےجانےکاامکان ہے،پنشن کے لئے بجٹ میں 1 سو 66 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص ہے،ایم ٹی آئی اسپتالوں کی سیلری اورنان سیلری کیلئے 55 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،ضم اضلاع کے لئے بجٹ میں 144ارب روپے مختص کئے گئے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close