Featuredسندھ

کراچی والوں کیلئے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد: کراچی الیکٹرک (کے ای) پاور کمپنی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا۔

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کراچی کے عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

کے الیکٹرک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں جمع کرادی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکٹرک کی بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقررکیا جائے۔

نیپرا میں دائر درخواست کے مطابق کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے جب کہ کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close