Featuredخیبر پختونخواہ

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد قتل

پشاور کے علاقے چمکنی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق مرنے والے متاثرین اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب یہ واقعہ رونما ہوا۔

جھگڑے پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

جاں بحق افراد کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے پشاور ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ذاتی دشمنی یا زمین کے تنازعہ پر تشدد کے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں،

اس دوران پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close