Featuredکشمیر

جمشید دستی پر آزاد کشمیر طرز کے احتجاج پر اکسانے کے الزام کا مقدمہ درج

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر آزاد کشمیر طرز کے احتجاج پر اکسانے کے الزام کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مظفرگڑھ پولیس کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہراساں کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت پر ایف آئی آر درج کی گئی، ایف آئی آر میں جمشید دستی سمیت 20 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مرادآباد میں مہنگی سبزیاں فروخت کرنے پر جرمانے کیے تھے۔جمشید دستی ساتھیوں سمیت موقع پر پہنچے اور جرمانے کی رسید پھاڑ دی، جمشیددستی نے کار سرکار میں مداخلت کی اور لوگوں کو افسران کیخلاف آزاد کشمیر طرز کے احتجاج پر اکسایا۔

ایف آئی آر کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اسکی ٹیم کو ہراساں کرنے پر جمشیددستی اور انکے ساتھیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close