Featuredخیبر پختونخواہ

پشاور میں فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن اور ایک جوان شہید

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا۔

کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی۔ کیپٹن حسین نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close