ملک بھر میں سورج کا قہر بر قرار ہے اور گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جیکب آباد 52، دادو 51 جبکہ خان پور، خیرپور ، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی اور روہڑی پارہ 50 ڈگری کو چھو گیا۔
رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد میں ا59، ملتان، ڈی آئی خان اور تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کے زیراثر رہیں گے جبکہ بعد دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور میں ہیٹ ویو کا آج آخری روز مگر موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا گرمی کی یہ لہر مزید کچھ دن برقرار ره سکتی ہے ۔ گرمی کی حالیہ لہر سے متاثرہ درجنوں شہری اسپتال پہنچ گئے۔