Featuredبلوچستان

پاکستان کوسٹ گارڈز کی اوتھل میں کارروائی، سگریٹ اور گٹکا برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل میں کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ اور گٹکا برآمدکرلیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلیجنس ذرائع کی بنیاد پراوتھل روڈ چیک (بلوچستان) پرمعمول کی چیکنگ کےدوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی الامداد کوچ سے 4650 پیکٹ انڈین گٹکا اور 85 سٹکس غیرملکی سگریٹ برآمد کرلی گئی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے برآمد شدہ انڈین گٹکا، سگریٹ اور نسوار قبضے میں لے کر مسافرکوچ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے،پاکستان کوسٹ گارڈز ہرقسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیےہمہ وقت مصروف عمل ہے، اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close