Featured

دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے : سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل تسلیم کرے کہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔

ایک بیان میں فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کا فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے۔

فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ فریقین کو فوری مذاکرات کرنے چاہئیں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے یورپی ملکوں آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔

حماس نے کہا تھا کہ ہم ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کا فیصلہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اہم قدم ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کے اعلان پر ردعمل میں کہا تھا کہ اس اقدام پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close