Featuredاسلام آباد

آئی ایم ایف نے پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کردی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے مالی سال میں پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، نئے مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں چار ارب 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگلے سال پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 27 ارب 92 کروڑ ڈالرز سے زائد ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال درآمدات میں 5 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اضافے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال درآمدات کا حجم 60 ارب 48 کروڑ ڈالرز رہنے کی پیشگوئی کی گئی، نئے مالی سال پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 32 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close