Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کی ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت لوڈشیڈنگ اوربجلی چوری روکنے پر اجلاس ہوا،دوران اجلاس وزیر اعظم نےملک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نقصان میں چلنےوالے فیڈرز پربھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے،وزارت توانائی نےبریفنگ کے دوران وزیراعلی کے پی اور وزیر کی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔

وزارت توانائی نےبریفنگ کےدوران کہاصرف خسارےمیں چلنےوالےفیڈرزپرلوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےبجلی چوری کم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نےوزیراعلی کےپی سےہونےوالی ملاقات میں پیشرفت کو سراہتے ہوئےکہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے،لوگوں کوگرمی میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close