Featuredدنیا

کل رفح میں بھرپور کوششوں کے باوجود ایک افسوسناک غلطی ہوئی: نیتن یاہو

تل ابیب: رفح میں ہلاکت خیز اور ہولناک اسرائیلی حملہ افسوسناک غلطی کا نتیجہ تھا۔

اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ معصوم شہریوں کو نقصان پہنچائے بغیر فوجی کارروائیوں کی تکمیل کی کوشش کرتے ہیں لیکن کل رفح میں بھرپور کوششوں کے باوجود ایک افسوسناک غلطی ہوئی۔

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی حملے میں ایک “افسوسناک غلطی” کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے خیمہ نستی میں آگ لگ گئی تھی۔
نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ رفح میں حماس کی باقی ماندہ بٹالین کو بھی تباہ کر دینا چاہیے جنھوں نے اتوار کو وسطی اسرائیل کی گنجان آبادی پر کئی راکٹ داغے حملے کیے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح پر حملے کی غلطی کی وضاحت نہیں کی جب کہ اسرائیلی فوج نے ابتدا میں کہا تھا کہ حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا جس میں عسکریت پسندوں کے دو سینئر کمانڈرز مارے گئے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کی پراسیکیوٹر نے بھی رفح میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ سنگین معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے رفح میں خیمہ بستی پر حملے میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جب کہ بچوں کی سربریدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی تھیں جس پر اتحادی ممالک سمیت عالمی سطح پر اسرائیل کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close